ممبئی: (ویب ڈیسک)بالی وو ڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے انکشاف کیا کہ انہیں فلموں میں بولڈ لباس نہ پہننے پر مغرور کہا گیا۔
بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ روینہ ٹنڈن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلموں میں ریپ کے مناظر ریکارڈ کرنے کے لیے فلمسازوں کے سامنے شرط رکھی تھی کہ ان کا لباس پھٹا ہوا نہیں ہوگا پھر ہی وہ ایسا سین ریکارڈ کروائیں گی جس پر انہیں ’مغرور‘ کہا گیا۔
روینہ ٹنڈن کا کہنا تھا کہ ان کی مشہور فلم ’ڈر‘ میں ایسے مناظر تھے جنہیں فلمانے میں وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھیں کیونکہ انہوں نے اس سے قبل کبھی آن کیمرہ سوئمنگ سوٹ نہیں پہنا تھا۔
ANI Podcast with Smita Prakash | EP-38 with Raveena Tandon premieres on Monday at 7 PM IST#ANIPodcastWithSmitaPrakash #RaveenaTandon #SmitaPrakash
— ANI (@ANI) February 6, 2023
Click the Notify me button to get a notification, when the episode goes on air: https://t.co/VNjyR3WYjR pic.twitter.com/jJfyG0UYM9
روینہ کا مزید کہنا تھا کہ فلموں میں ڈانس کے مختلف انداز سمیت کئی چیزوں سے انکار کیا، روینہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی واحد اداکارہ تھیں جن کے ساتھ فلم کیلئے ریپ سین ریکارڈ تو کیا گیا مگر ان کا لباس مکمل تھا اور کپڑے پھٹے ہوئے بھی نہیں تھے۔
اداکارہ جلد ارباز خان کی فلم پٹنہ شکلا اور ان کی ویب سیریز اریانک کی دوسری سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔