ممبئی: (ویب ڈیسک) پولیس نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے راکھی ساونت کی شکایت پر ان کے شوہر عادل خان درانی کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔
راکھی ساونت نے حال ہی میں اپنے شوہر عادل خان درانی کے خلاف بےوفائی کے الزام میں پولیس میں شکایت درج کروائی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق عادل راکھی سے ملنے اس کے گھر آئے تھے پولیس نے وہاں پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان شادی کا اعلان کرنے کے چند روز بعد ہی جھگڑا ہو گیا تھا، گزشتہ روز راکھی نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ عادل انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور راہیں جدا کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جُدا، اداکارہ نے تصدیق کردی
دوسری جانب عادل خان درانی نے راکھی کے بے وفائی کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اس کے ساتھ رہا ہے اور راکھی کے الزامات بےبنیاد ہیں۔