راکھی ساونت اور عادل خان کی راہیں جُدا، اداکارہ نے تصدیق کردی

Published On 06 February,2023 08:10 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) راکھی ساونت نے کہا کہ ان کے شوہر عادل خان درانی اور انہوں نے راہیں جدُا کر لی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر عادل خان نے ان سے علیحدگی کر لی ہے اور اب وہ عادل خان کے ساتھ نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت میڈیاکو بتا رہی ہیں کہ ان کے شوہر کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اس ہی لئے وہ مجھ سے الگ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اور عادل کو جدا کرنے کی کوشش کرنیوالے جہنم میں جائیں گے :راکھی ساونت

یاد رہے کہ راکھی نے گزشتہ ماہ میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے عادل خان درانی سے 7 ماہ پہلے شادی کر لی تھی تاہم اس کے کچھ دنوں بعد سے ہی ان دونوں کی علیحدگی کی افواہیں بھی پھیل گئی ہیں جن کی راکھی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔