ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ انکی شادی شدہ زندگی کو خراب کرنا چاہتے ہیں جبکہ انکے اور انکے شوہر عادل خان کے درمیان علیحدگی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ راکھی ساونت کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں انہیں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر عادل خان کی جانب سے شادی کی تصدیق کرنے کے بعد میسور کے کچھ لوگ ان کو ستا رہے ہیں اور وہ انکا گھر نہیں بسنے دینا چاہ رہے۔
راکھی کا کہنا ہے کہ ہماری شادی قانونی ہے ، میرا عادل مجھے چھوڑ کر کہیں نہیں جائے گا، اگر جائے گا تو پتا نہیں میں کیا کر بیٹھوں گی، عادل کو انکے آبائی شہر میسور کے کچھ لوگ بلیک میل کر رہے ہیں اور رشتہ ختم کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ عادل پر دباؤ ڈالنے والے اس کی فیملی کے لوگ نہیں ہیں بلکہ دوست اور دیگر بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اس نے بالی ووڈ سٹار سے شادی کیوں کی ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت ساری اور بھی چیزیں ہیں جو میں نہیں کہنا چاہوں گی تاہم وقت آنے پر میڈیا کے ذریعے ان کا خلاصہ کروں گی، میں میسور والوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ مت کرو ایسے ، میرا باقاعدہ نکاح ہو چکا ہے اور میرا شوہر مجھے قبول کر چکا ہے، مجھے اور میرے عادل کو جدا کرنے کی کوشش کرنے والے جہنم میں جائیں گے۔