ممبئی: (ویب ڈیسک) راکھی ساونت کے شوہر عادل خان درانی نے اہلیہ راکھی کے حمل ضائع ہونے سے متعلق بھارتی صحافی کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔
گزشتہ روز بھارت کے سلیبریٹی فوٹوگرافر کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی کا حمل ضائع ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
وائرل پوسٹ میں درج تھا کہ ’راکھی نے ہمیشہ ہمیں ہنسایا اور ہم اسے ہمیشہ لائٹ لیتے رہے لیکن اس کے باوجود راکھی حال ہی میں بہت تکلیف سے گزری، راکھی نے مجھے فون پر بتایا کہ یش بھائی میں حاملہ تھی جس کا اعلان میں نے بگ باس مراٹھی شو میں کیا تھا لیکن ہر ایک کو یہی لگا میں مذاق کررہی ہوں لہٰذا کسی نے بھی سنجیدہ نہیں لیا، راکھی نے مجھے فون پر بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا ہے‘۔
تاہم اب عادل خان درانی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی کا حمل ضائع ہونے سے متعلق خبر کی تردید کی۔
عادل خان نے انسٹاگرام پوسٹ پر بھارتی صحافی کے دعویٰ سے متعلق شائع کی جانے والی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور کیپشن درج کیا کہ راکھی کے مس کیرج سے متعلق خبر جعلی ہے، میری گزارش ہے کہ ایسے جعلی دعوؤں کو شائع نہ کیا جائے۔
ایک انسٹا اسٹوری میں عادل نے راکھی کے حمل ضائع ہونے والی خبر کو احمقانہ قرار دیا، جبکہ عادل خان کی تردید کے بعد بھارتی سلیبرٹی فوٹوگرافر کی جانب سے بھی نسٹاگرام پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔