ریاض : ( ویب ڈیسک ) مسجدالحرام میں برفباری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر مکہ مکرمہ اور مسجد الحرام میں برفباری سے متعلق زیر گردش تصاویر اور ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔
سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں برفباری اور ژالہ باری کے مناظر پر مشتمل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ برفباری کے منظر پر مشتمل وڈیو فوٹو شاپ ہے۔
یاد رہے کہ اتوار کی شام مکہ میں بارش کے بعد سوشل میڈیا پر مسجد الحرام میں برفباری کے مناطر کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔