نجی محفل میں ڈانس پر پولیس اہلکار معطل کرنے کی خبر جھوٹی نکلی، محکمہ کی تردید

Published On 15 December,2022 10:26 pm

سرگودھا: (دنیا نیوز) نجی محفل میں پولیس اہلکار کے ڈانس کے معاملے پر ڈی پی او کی جانب سے پولیس اہلکار کو معطل کرنے کی خبر جھوٹی نکلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ سرگودھا پولیس اس خبر اور جھوٹے ٹویٹ کی تردید کرتی ہے نہ تو اس خاتون کا تعلق سرگودھا پولیس سے ہے نہ ہی سرگودہا پولیس کی طرف سے ایسا کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سرگودھا پولیس کے نام سے ایک ٹوئٹ جاری ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ نجی محفل میں پولیس کے اہلکار کے ڈانس پر ڈی پی او محمد طارق عزیز نے نوٹس لے لیا اور پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے۔

جعلی ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈی پی او نے معاملہ کی انکوائری اے ایس پی صدر کو کرنے کا حکم دے دیا ہے، انکوائری آفیسر کو 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

ٹوئٹ وائرل ہونے پر سرگودھا پولیس کو تردید جاری کرنا پڑی جس سے خبر جھوٹی ثابت ہوئی۔

Advertisement