ریڈیو پاکستان کی بلڈنگ سینیٹر کو دینے کی خبر جعلی قرار

Published On 03 December,2022 11:09 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ریڈیو پاکستان نے اپنے حوالے سے ٹویٹر پر شیئر کی جانے والی خبر جعلی قرار دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریڈیو پاکستان کے حوالے سے ایک خبر شیئر کی گئی جس میں یہ کہا جا رہا ہے کہ  ریڈیو کی ایک بلڈنگ سینیٹر کو نوازنے کیلئے ان کی حوالے کی جا رہی ہے جبکہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کو براڈکاسٹنگ اکیڈمی میں منتقل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ جو کہ سراسر جعلی خبر ہے۔ ریڈیو پاکستان نے اس حوالے سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خبر عکس کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔

واصح رہے اس ٹویٹ کو سابق وفاقی وزیر فواد چودھری سمیت متعدد صارفین کے اکاؤنٹس سے ری ٹویٹ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement