فیک نیوز سے نمٹنا الیکشن میں مخالفین کا مقابلہ کرنے سے زیادہ مشکل ہے، علی موسیٰ گیلانی

Published On 23 November,2022 07:02 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ینگ پارلیمنٹرینز فورم کے صدر اور رکن قومی اسمبلی سید علی موسٰی گیلانی نے کہا ہے کہ فیک نیوز سے نمٹنا الیکشن میں مخالفین کا مقابلہ کرنے سے زیادہ بڑا چیلنج ہے۔ گمراہ کن پراپیگنڈے اور فیک نیوز کے انسداد کے لیے ہمیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قانون کے دائرے میں لانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوانوں کو سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ نوجوانوں کو سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور فیک نیوز کی روک تھام کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ینگ پارلیمنٹیرین فورم کے زیراہتمام گول میز مکالمہ سے خطاب کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، چنانچہ ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ نوجوان پارلیمنٹرینز کو موسمیاتی تبدیلی اور صنفی مساوات کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔
 

Advertisement