ممبئی: (ویب ڈیسک) جائیداد کے تنازع پر بیٹے کے ہاتھوں بھارتی اداکارہ کے قتل کی خبر جعلی نکلی۔ اداکارہ نے جھوٹی خبر پھیلانے والوں کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی۔
بھارت کے میڈیا پر گزشتہ دنوں چلنے والی ایک خبر نے سنسنی پھیلا دی تھی کہ بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو ان کے بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔
اداکارہ نے ان خبروں کو جھوٹ ثابت کرتے ہوئے خود پولیس اسٹیشن جاکر اپنے مرنے کی خبر پھیلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ وینا کپور کا کہنا تھا کہ قتل ہونے والی وینا کپور کوئی اور ہے، میں زندہ سلامت ہوں اور اپنے بیٹے کے ہی ساتھ رہتی ہوں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے قتل کی جھوٹی خبر کے بعد میرے گھر میں ٹیلی فون کالز کا تانتا بندھ گیا تھا، قتل کی جعلی خبر سے سخت پریشانی ہوئی۔
#WATCH | "If I don t file a complaint now, it will continue to happen with others. It is mental harassment...".
— ANI (@ANI) December 15, 2022
Actress Veena Kapoor reaches the Police station to file FIR against those who spread rumours of her murder by her own son. pic.twitter.com/AcBeSo1rwM