کوئٹہ: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر بلوچستان میں ایک سرکاری میٹنگ کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چوہے کو میٹنگ کے شرکاء کے لئے رکھے گئے کیک کا ٹکڑا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بنائی گئی ہے جبکہ حقیقت میں یہ ویڈیو بھارت میں بنائی گئی ہے۔
ایک ٹوئیٹر صارف نے 7 دسمبر کو مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ یہ چوہا کیا کررہا ہے“ جسے مختلف صارفین کی جانب سے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کے ساتھ یہ چوہا کیا کررہا ہے
— Ayesha (@Aashi_2) December 7, 2022
Watch till End.... pic.twitter.com/ANuurbQgbj
ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "چوہا میٹنگ میں"
Rat in the meeting... pic.twitter.com/I0cF6Lz8gZ
— Dr Arif Khawaja MDS (@DrArifKhawaja) December 5, 2022
بعد ازاں ایک ٹوئٹر صارف نے خبر کی تصحیح کرنا چاہی تو سیکرٹری اطلاعات بلوچستان محمد حمزہ شفقات نے صارف کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے۔
This is from Indiahttps://t.co/9vlDyaChUN https://t.co/vkqhA2LO9o
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) December 7, 2022