عمران عباس نے انوشکا شرما کو ’’ بہترین پرفارمر ‘‘ قرار دیدیا

Published On 19 January,2023 03:37 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو ’’ بہترین پرفارمر ‘‘ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار بلال عباس نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دئیے۔

اداکار نے سوال جواب سیشن کے دوران بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے متعلق بھی بات کی۔

بالی ووڈ اداکارہ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر عمران عباس کا کہنا تھا کہ ’’ انوشکا ایک بہترین پرفارمر ہیں ‘‘۔

یاد رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘ میں عمران عباس نے ڈاکٹر فیصل کا کردار ادا کرتے ہوئے انوشکا شرما کے برعکس بطور کیمیو کام کیا تھا۔