بیونسے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز لینے والی پہلی گلوکارہ بن گئیں

Published On 06 February,2023 09:51 pm

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) امریکی گلوکارہ بیونسے گریمی ایوارڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی گلوکارہ بن گئیں۔

گریمی ایوارڈ 2023 میں بیونسے مختلف کیٹیگریز میں نامزد تھیں جن میں سے پانچ کیٹیگریز میں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا،ان پانچ ایوارڈز کے بعد گریمی کی تاریخ میں بیونسے کو ملنے والے ایوارڈز کی تعداد 32 ہوگئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں پرفارمنس دینے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

اس کے علاوہ بہترین پاپ سولو پرفارمنس کا ایوارڈ برطانوی گلوکارہ بالیڈر ایڈیل کے نام رہا جبکہ گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پرفارمنس دینے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں ۔
 

Advertisement