سدھارتھ اور کیارا شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published On 07 February,2023 10:15 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب ہوئی، جوڑے کے اہل خانہ سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان کے سوریا گڑھ پیلس میں شادی کی تقریب کا آغاز 4 فروری سے ہوا جبکہ مہمانوں کی آمد وقت میں نہ پہچنے کے سبب شادی کی تقریب 6 کے بجائے 7 فروری تک جاری رہی۔

شادی کی تقریب کے موقع پر نو فون پالیسی کو اختیار کیا گیا اور مہمانوں سے بھی فون پر پکچرز اور ایونٹ کے حوالے سے معلومات نہ دینے کا کہا گیا، شادی کی تقریب میں میڈیا کو ایونٹ سے دور رکھا گیا۔

شادی کی تقریب میں کرن جوہر ، منیشن ملہوترا، شاہد کپور ، میرا کپور، جوہی چاولہ سمیت ایشا امبھانی نے شرکت کی۔