ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی وڈ کی مشہور ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی پر ایرانی لڑکی نے ریپ کا مقدمہ درج کروا دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عادل درانی ان دنوں اہلیہ کی جانب سے درج فراڈ اور تشدد کے مقدمے میں جیل میں قید ہیں تاہم ان کی مشکلیں اب ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر میسور میں ایرانی طالبہ نے عادل درانی پر ریپ کا مقدمہ درج کرایا ہے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مقامی ریسٹورنٹ کھانا کھانے جاتی تھی جہاں اس کی دوستی عادل سے ہوئی، عادل شادی کے بہانے 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا اور بعدازاں شادی سے انکار کردیا۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ شادی کے اصرار پر عادل نے ناقابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز دکھا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔