لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ آزادی حاصل کرنا ہر ایک انسان کا حق ہے۔
پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکار کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر بات کرنے کی اشد ضرورت ہے، لاک ڈاؤن میں ہم سے دن نہیں گنے جا رہے تھے تو کشمیر کی حالت کیا ہو گی؟ ۔
شان نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے، عام آدمی کے حقوق آج صرف سیاستدانوں کے نعروں میں رہ گئے ہیں، سیاسی لوگوں کی گفتگو سن کر ایسا لگتا ہے کہ پنجابی فلمیں اب بچوں کی فلمیں ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ کھیلتی ہیں تو پھردونوں ممالک کی فلمیں کیوں نہیں لگ سکتیں؟۔