ماسکو: (ویب ڈیسک)معروف روسی گلوکارہ زیمفیرا کو روس کی حکومت نے غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت انصاف نے یوکرین کی حمایت کرنے اور روس کے سپیشل ملٹری آپریشن کو تنقید کا نشانہ بنانے پر روس کی مقبول گلوکارہ زیمفیرا کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق گلوکارہ نے یوکرین کے ساتھ تنازع کی مخالفت کی تھی اور انہوں نے سوشل میڈیا پر "نو ٹو وار" کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی گلوکارہ 1998 سے گلوکاری سے وابستہ ہیں اور وہ ناصرف روس بلکہ سابق سوویت ریاستوں میں بھی مقبول ہیں۔