یوکرین میں یورپی یونین کا اہم اجلاس، روسی طیاروں کی خفیہ نگرانی

یوکرین میں یورپی یونین کا اہم اجلاس، روسی طیاروں کی خفیہ نگرانی

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین یورپی یونین کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف پہنچ گئیں جہاں ان کا استقبال صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کے رہنما یوکرین کی بلاک میں شمولیت کے لیے یوکرینی حکام سے مذاکرات کرنے جنگ زدہ ملک کے دارالحکومت کیف پہنچے ہیں جہاں روسی طیاروں نے شدت سے اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔

یاد رہے کہ روس نے ہمشہ ہی یوکرین کے کسی بھی مغربی اتحاد میں شمولیت کو اپنی قومی سلامتی کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مخالفت کی ہے۔