یوکرینی صدر کا اتحادیوں سے جدید میزائل سسٹم جلد فراہم کرنے کا مطالبہ

Published On 29 January,2023 04:31 pm

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر نے روسی حملوں کو پسپا کرنے کیلئے اپنے اتحادی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرینی فوج کو طویل فاصلے تک مار کرنے والا جدید میزائل سسٹم جلد از جلد فراہم کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں یوکرینی صدر نے امریکا سمیت دیگر اتحادی ملکوں سے اپیل کی ہے کہ روس کا مقابلہ کرنے اور اس کے خطرناک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کیلئے یوکرینی فوج کو جدید ٹینکس کے بعد اب میزائل سسٹم بھی فراہم کیے جائیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور نیدرلینڈز یوکرین کو زمین سے فضا میں مار کرنے والا پیٹریاٹ میزائل سسٹم بھیجے گا تاکہ اس کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو تقویت دی جا سکے۔

Advertisement