کیف : (دنیا نیوز) یوکرین نے روس سے جنگ بندی کے لئے چین سے مدد مانگ لی ہے ، روس اور یوکرین کے مابین جنگ کو فروری میں ایک سال مکمل ہو جائے گا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں چین کے صدر کو اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے روس کو جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا رکرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔
صدر ولادی میر زیلنسکی کی اہلیہ نے خط بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط سوئٹزرلینڈ میں چینی وفد کے حوالے کیا گیا ہے اور امید ہے کہ اس کے مثبت نتایج سامنے آئیں گے ۔
یوکرین کے صدر نے خط میں لکھا ہے کہ ہم امن کے لئے مذاکرات کا عمل شروع کرنے کے خواہاں ہیں ۔
کچھ روز قبل روس نے جنگ کے دوران کئی ماہ کی ناکامیوں کے بعد مشرقی یوکرین میں نمک کی کان کنی والے شہر سولیدار پر قبضے کا دعویٰ بھی کیا تھا ۔
دوسری جانب چین نے روس اور یو کرین جنگ میں خود کو الگ رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 24 فروری کو روسی صدر پوتن نے یوکرین پر حملے کا حکم دیا تھا۔