ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس نے مشرقی یوکرین میں یوکرینی افواج کی رہائش گاہوں پر دو عمارتوں پر ایک بڑے راکٹ حملے میں 600 سے زیادہ یوکرینی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یوکرین کی جانب سے روسی دعوے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، اگرچہ مشرقی یوکرین کے قصبے کریماتورسک کے میئر نے کہا کہ روس نے اسے نشانہ بنایا ہے،اس سے قبل انہوں نے فیس بک پر کہا تھا کہ شہر کی مختلف عمارتوں پر حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے میزائل حملے میں 600 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کے روسی دعوے کو مسترد کردیا،یوکرین کی فوج کے ترجمان سرہی چیریواتی نے روسی دعوے کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسکی تردید کی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ کرماتورک میں عمارتوں پر حملہ اس سال کے شروع میں ماسکو کی افواج کے زیر کنٹرول ڈونیٹسک علاقے کے ایک حصے میں ماکیوکا میں روسی بیرکوں پر ایک مہلک یوکرینی حملے کا بدلہ تھا جس میں کم از کم 89 فوجی مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین کا جنگ بندی کے اعلان کے باوجود روس پر حملوں کا الزام
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یوکرینی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے قابل اعتماد انٹیلی جنس کا استعمال کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 700 سے زیادہ یوکرینی فوجی ایک ہاسٹل میں اور 600 سے زیادہ دوسرے ہاسٹل میں مقیم تھے۔