روس کا یوکرین کے شہروں پر حملہ، ڈرون بنانے والا کمپلیکس تباہ کرنیکا دعویٰ

Published On 01 January,2023 09:56 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ روس کے خلاف کیف کے دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیا اور یوکرین پر اس کے نئے سال کے حملوں نے ڈرون کی پیداوار کو نشانہ بنایا۔

بتایا گیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر ماسکو نے کیف اور یوکرین کے دیگر شہروں پر میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز سے حملہ کیا، حکام نے بتایا کہ نئے سال کے حملوں کے نتیجے میں یوکرین میں 3 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ حملے سے یوکرین کے فوجی صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث ہیں، وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ ڈرونز کے لیے سٹوریج کی سہولیات اور لانچنگ سائٹس کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے کرنے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔