روس کو تباہ کرنے کے لئے یوکرین کو استعمال کیا جا رہا ہے: پیوٹن

Published On 31 December,2022 08:00 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین کو بطور ٹول استعمال کرکے روس کو تباہ کرنے کی مغربی کوششوں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے نئے سال کی آمد کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ روس یوکرین میں اپنے ’مادر وطن‘ کی حفاظت کے لیے لڑ رہا ہے۔نئے سال کا پیغام روسی فوجیوں کے سامنے ریکارڈ کیا گیا ہے جس کو روس کی سرکاری ٹیلی ویژن نے نشر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے: روسی صدر

صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ روسی کی یوکرین میں جنگ ’حقیقی آزادی‘ کے حصول کے لیے ہے۔آج ہم اس کے لیے لڑ رہے ہیں اور اپنے لوگوں کو تاریخی طور پر پر اپنے ہی علاقوں جو کہ اب روسی فیڈریشن کا حصہ بن گئے میں میں حفاظت کر رہے ہیں۔

دوسری جانب روسی وزیر دفاع نے نئے سال کے پیغام میں کہا ہے کہ روس کی یوکرین پر فتح ناگزیر ہے۔ انہوں نے روسی فوجیوں کی بہادری کی بھی تعریف کی۔