کیف :(دنیا نیوز) یوکرین میں روس کے فضائی حملوں میں تیزی آ گئی، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان تازہ حملوں میں خیرسون کی رہائشی اورانتظامی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جو اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں فوجی تنصیبات نہیں تھیں جبکہ علاقے کے گورنر نے جانی نقصان کی تصدیق کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں خستہ حال عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کو لگی آگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل روس نے کرسمس کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا تھا ۔