کیف: (ویب ڈیسک)یوکرین کی فضائیہ نے روس کے 45 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا کہ سال نو کی رات کو ملک کی فضائی حدود میں روسی ڈرون داخل ہوئے جنہیں فوراً ہی نشانہ بناکر مار گرایا۔
دوسری جانب ماسکو نے کہا کہ یوکرین پر سال نو کے حملوں نے مغرب نواز ممالک کے ڈرون بنانے والے اداروں کو نشانہ بنایا، یہ دعویٰ کیا کہ وہ روس کے خلاف کیف کے دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نئے سال کے موقع پر روسی حملوں کو معاف نہیں کرے گا : زیلنسکی
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک کارروائی میں “یوکرین کے ملٹری-صنعتی کمپلیکس کی تنصیبات” کو نشانہ بنایا گیا جو ڈرون کی تیاری میں ملوث تھا اور یہ کہ “کیف حکومت کے مستقبل قریب میں روس کے خلاف دہشت گردانہ حملے ناکام رہے ہیں۔