پرتگال : (دنیا نیوز) اقوام متحدہ نے آرتھو ڈوکس کرسمس کے موقع پر روس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے ۔
پرتگال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ دونوں ممالک میں فی الحال امن کے لئے جنگ بندی ممکن نہیں، لیکن اقوام متحدہ کوشش جاری رکھے ہوئے ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین امن کا قیام اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون پر عمل کرکے ہی ممکن ہوگا ۔
گزشتہ روز روسی صدر ولادی میرپوتن نے آرتھوڈوکس کرسمس کے موقع پریوکرین میں جنگ بندی کا حکم دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں کو 6جنوری کو 1200 بجے سے 36 گھنٹے تک فائربندی کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے منافقت قرار دیا ہے ۔