روس کا یوکرین کی رہائشی عمارت پر میزائل حملہ،35 افراد ہلاک

Published On 16 January,2023 07:48 pm

کیف: (ویب ڈیسک)یوکرین کے شہر دنیپرو میں عمارت پر روس کے میزائل حملے میں بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گورنر دنیپرو کا کہنا ہے کہ روسی میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت کے ملبے تلے اب بھی 40 کے قریب افراد دبے ہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیپرو میں عمارت پر ہونے والے میزائل حملے میں 2 بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دنیپرو میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
 

Advertisement