چیچن صدر نے یوکرین تنازع کو تیسری عالمی جنگ قرار دے دیا

Published On 17 January,2023 10:25 pm

گروزنے: (ویب ڈیسک) چیچنیا کے صدر رمضان قادروف نے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع تیسری عالمی جنگ کی طرف جا رہاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیچنیا کے صدر رمضان قادروف جو روسی صدر ولادیمیر پوتین کے زبردست حامی ہیں نے کہا کہ اگر ہم اس بات پر غور کریں کہ نیٹو سمیت دیگر یورپی ممالک یوکرین کے تنازعے میں حصہ لے رہے ہیں تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ تیسری عالمی جنگ ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ چین، بھارت اور پاکستان جیسے بڑے ممالک فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم یورپی ممالک کی سرزمین پر ہونے والی صورتحال کو دیکھیں تو ان کے پاس احتجاج اور مسائل ہیں، اپنے لیڈروں کو نکال باہر کرتے ہیں، ہم کسی کو نہیں نکالتے، ہمارے پاس کام کا ماحول پرسکون ہے اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

چند روز قبل چیچن صدر نے اعلان کیا تھا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن میں 21 ہزار سے زائد چیچن جنگجوؤں نے حصہ لیا ہے اور 9 ہزار سے زائد دیگر فرنٹ لائن پر ہیں۔
 

Advertisement