ماسکو (ویب ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ ماسکو تقریباً ایک سال سے جاری جارحیت میں فوجی ناکامیوں کے باوجود یوکرین میں فتح یاب ہو گا اور میںاس کی گارنٹی دیتا ہوں۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے آباہی شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے دورہ کے دوران ایک فیکٹری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روسی عوام کا اتحاد اور یکجہتی، ہمارے فوجیوں کی ہمت اور بہادری اور فوجی صنعتی شعبے کا کام فتح کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے گزشتہ سال فروری میں یوکرین میں فوج بھیجی تھی اور ستمبر میں مغرب نواز ملک میں ماسکو کی افواج کو آگے بڑھانے کے لیے فوج متحرک کرنے کا اعلان کیا تھا۔
روسی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سوویت افواج کے لینن گراڈ کا محاصرہ توڑنے کی 80 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔