اداکارہ اُشنا شاہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز

Published On 26 February,2023 03:45 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ اور معروف گالفر حمزہ امین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اداکارہ اشنا شاہ اور حمزہ امین کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر مایوں کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں دلہا کو ہاتھ میں پان لیے سٹیج پر اداکارہ کے پہلو میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ اشنا نے مایوں کی تقریب کیلئے گولڈن رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے منگیتر کو وائٹ شرٹ اور بلیک پینٹ میں دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل انسٹاگرام پیج پر ڈیزائنر وردا سلیم کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں اداکارہ اشنا شاہ کو اپنے عروسی لباس کا خاکہ دیکھ کر جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر میں اشنا شاہ نے گالفر حمزہ امین سے منگنی کی تھی جس کی تصاویر بھی اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔