لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ملکہ ترنم کی آواز میں گانا گا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے جمائما گولڈ سمتھ کے ساتھ اپنی نئی فلم اور شوبز کیریئر پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی فرمائش پر عاطف اسلم کا گانا ’دل دیاں گلاں‘ اور میڈم نور جہاں کا گانا ’نیت شوق بھر نہ جائے کہیں‘ سنایا۔
واضح رہے کہ سجل علی اس سے قبل پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا کے ساتھ بھی ایک ٹی وی ڈرامے کیلئے گیت گا چکی ہیں۔
اس موقع پر سجل علی نے بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنے کام کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ کا کام کا تجربہ بہت منفرد تھا اور میرے اور میرے ملک کے لئے اعزاز کی بات تھی۔