لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ گولفر حمزہ امین کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ہیں، انہیں مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ تو جاری ہے تو ساتھ ہی شادی کے موقع پر زیب تن کیے جانے والے لباس پر انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے کی جانب سے لباس بارے تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے اشنا شاہ نے تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ اُشنا شاہ جیسے لوگوں نے ہماری ثقافت کو برباد کر دیا، جو لباس انہوں نے پہنا ،جو رقص کررہی ہیں، یہ واضح پیغام دیتا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل نہیں، نہ کبھی ہوں گی ۔
I don t know why #UshnaShah is trending? people like her just ruined our culture.
— M Waseem (@MWaseem01908937) February 26, 2023
The dress she wore
The dance moves she did ...shows clear message that they r not be and never going to be a role model for our children in ISLAMIC REPUBLIC OF PAKISTAN.. pic.twitter.com/TDwwqOoR1z
اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سٹوری میں تنقید کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ " میں ان لوگوں سے مخاطب ہوں جنہیں میرے شادی کے جوڑے سے مسئلہ ہے، آپ کو شادی میں مدعو نہیں کیا گیا تھا، نہ آپ لوگوں نے میرے برائیڈل ڈریس کے پیسے دئیے، میرا جوڑا اور جیولری پاکستانی ہے، ہاں میرا آدھا دل آسٹرین ہے"۔
واضح رہے اداکارہ اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی جبکہ پچھلے ایک ہفتے سے ان شادی کی تیاریاں جاری تھیں، اب اشنا اور حمزہ کا باضابطہ طور پر نکاح ہو چکا ہے۔