ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے سنیئر اداکار، کامیڈین، سکرین رائٹر، ہدایتکار اور پروڈیوسر ستیش کوشک 66 برس کی عمر میں چل بسے۔
ستیش کوشک 13 اپریل 1956 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل تھیٹرز میں کام کیا، ایک تھیٹر اداکار کے طور پر ان کا سب مشہور کردار ہندی زبان کے ڈرامے سیلز مین رام لال میں ’ ولی لومن ‘ کا تھا جو آرتھر ملر کی ڈیتھ آف سیلز مین کی موافقت تھا۔
معروف کامیڈین نے 1990 میں انیل کپور کی فلم رام لکھن اور 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے فلم فیئر کا بہترین کامیڈین کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار کی موت کی خبر ان کے قریبی دوست اور معروف اداکار انوپم کھیر نے دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انوپم کھیر نے ہندی زبان میں لکھا کہ ’’ میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے، لیکن میں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ بات کسی دن اپنے بہترین دوست کے بارے میں لکھوں گا، 45 سال کی دوستی کا اچانک خاتمہ ہو گیا، آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں رہے گی، ستیش۔
जानता हूँ “मृत्यु ही इस दुनिया का अंतिम सच है!” पर ये बात मैं जीते जी कभी अपने जिगरी दोस्त #SatishKaushik के बारे में लिखूँगा, ये मैंने सपने में भी नहीं सोचा था।45 साल की दोस्ती पर ऐसे अचानक पूर्णविराम !! Life will NEVER be the same without you SATISH ! ओम् शांति! pic.twitter.com/WC5Yutwvqc
— Anupam Kher (@AnupamPKher) March 8, 2023
یاد رہے کہ سلمان خان کی معروف فلم ’ تیرے نام ‘ کو بھی ستیش نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اور متنازع اداکارہ کنگنا رناوت سمیت دیگر اداکاروں کی جانب سے ستیش کوشک کی موت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔