ڈرامہ میں ولن کا کردار ادا کرنے پر اداکارہ سبینا فاروق کو دھمکیاں ملنے لگیں

Published On 19 March,2023 01:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ 'تیرے بن' میں ولن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبینا فاروق کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے لکھا کہ مجھے ڈرامہ  تیرے بن میں حیا کا کردار ادا کرنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دھمکیاں دی جاری ہیں، یہ دھمکیاں میرے لیے پریشان کن ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میں ڈراما تیرے بن میں اپنے کردار سے متعلق لوگوں کی جانب سے بنائی گئی میمز سے خوشی محسوس کر رہی تھی لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر جعلی اور بیہودہ مواد ڈالا جا رہا ہے اور مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، یہ میرے اور میرے خاندان کیلئے پریشان کن ہے، حیا صرف ڈرامے کا ایک کردار ہے۔

Advertisement