لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی میزبان اور اداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ’ پب جی ‘ سمیت کوئی بھی آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران معروف میزبان نے بتایا کہ میرے پہلے دو بچوں کو مکمل طور پر میری والدہ نے پالا کیوں کہ میں اس وقت ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھی اور میں نے اپنے بچوں کو آرام دہ زندگی دینے کے لیے صرف کام اور کام کیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب اپنے تیسرے بیٹے کی پرورش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں ، ہمیشہ اپنے بچوں کو مہربان ہونا سکھاتی ہیں لیکن وہ اپنے بچوں کو کبھی کسی قسم کی آن لائن گیم کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔
متھیرا نے آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ PUBG ‘ بہت خطرناک ہے کیونکہ اس سے بچے ناپختہ تعلقات میں پڑ سکتے ہیں جیسا کہ دعا زہرہ کیس میں ہوا تھا اور اسی لیے وہ اپنے بچوں کو PUBG یا دیگر آن لائن گیمز کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اپنے بچوں پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے ان سے کہا ہے کہ پاکستان میں آن لائن گیمز دستیاب نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ متھیرا تین بیٹوں کی ماں ہیں اور انہوں نے اپنے بیٹوں کے نام گیبریل، زوریال اور آہیل رکھے ہیں۔