لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکارعلی ظفر نے ماہ رمضان شروع ہوتے ہی مشہور نعت ”فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“ پڑھ کر اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کا تحفہ پیش کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوگارعلی ظفرنے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کومشہورنعت“ فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر“پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ السلام علیکم دوستو! ماہ رمضان روزہ رکھنے کیساتھ اپنے دماغ، جسم اور روح کو صاف کرنے کا مقدس مہینہ ہے۔
Assalamu Alaikum, friends (May peace be upon you). The holy month of fasting and cleansing our mind, body, and soul is here. The opportunity to connect and reconnect on a deeper level with our creator is here.
— Ali Zafar (@AliZafarsays) March 23, 2023
I’m humbled to share with you my rendition https://t.co/WOpzE4yI60… pic.twitter.com/xmJsIq4vVn
گلوکارنے لکھا کہ میں عاجزی سے آپ کے ساتھ ”فاصلوں کو تکلف“ نعت شیئر کررہا ہوں،یہ ایک ایسی نعت ہے جو نہ صرف پرانی یادیں تازہ کرتی ہے بلکہ مکہ اور مدینہ کی سیر کے روحانی حسن کو بھی بیان کرتی ہے۔
انہوں نے کہا میں خوش قسمت ہوں کہ ان مقدس سرزمینوں کی سیرکرچکا ہوں ،اس کو صرف محسوس کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی لفظ ان احساسات کو کبھی بیان نہیں کرسکتا۔
علی ظفر نے لکھا کہ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہم سب حجاج ایک عظیم سفر پر ہیں، جو اپنے آپ سے کہیں آگے کی تلاش میں ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ نعت آپ کو ایک یاد دہانی اور تعظیم کا احساس دلائے گی ، جیسے مجھے دلاتی ہے۔