ارسلان خان نے کامیاب شادی کے لیے مفید مشورہ بتا دیا

Published On 06 May,2023 02:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ماڈلنگ سے اداکاری میں قدم رکھنے والے فنکار ارسلان خان نے کامیاب شادی کے لیے مفید مشورہ بتا دیا۔

یاد رہے کہ اداکار ارسلان خان نے رواں سال فروری کے مہینے میں اداکارہ حرا خان سے شادی کی ہے، ارسلان خان اور حرا خان کی یہ شادی پسند کی ہے۔

نوبیاہتا ارسلان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر کامیاب شادی سے متعلق ایک مشورہ شیئر کیا ہے۔

اداکار ارسلان خان کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق "اپنے ہمسفر کا سب کے سامنے دفاع اور اکیلے میں اصلاح کرنی چاہیے، یہ قانون ہے"۔ 

Advertisement