لاہور: (ویب ڈیسک) برطانیہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ارمینا خان برطانوی وزیراعظم بننے کی خواہشمند ہیں۔
ارمینا خان اکثر پاکستان تحریک انصاف کے حق میں اپنا بیان دیتی اور مسلم لیگ ن کے خلاف آواز اٹھاتی ہوئی نظر آتی ہیں، اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔
اداکارہ ارمینا خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک دلی خواہش کا اظہار کرکے انٹرنیٹ پر تباہی مچادی۔
ار مینا خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘نہ میں کسی پارٹی کا حصہ ہوں اور نہ میں کسی سے پیسے وصول کرتی ہوں، میں جو بھی ٹوئٹ کرتی ہوں اپنے یقین اور اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتی ہوں۔‘
Na mein kisi party ka hissa hoon. Na mein kisi sey paisay leyti hoon. Jo tweet kerti hoon, bolti hoon apni convictions aur principles per kerti hoon. I have lost a lot of work because of this in the past but I don’t care. I support I.K because I believe in his message and cause.…
— Armeena (@ArmeenaRK) May 28, 2023
ارمیناخان نے مزید لکھا کہ میں ماضی میں اس کی وجہ سے بہت کچھ کھو چکی ہوں لیکن مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے، میں عمران خان کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں ان کے پیغام اور مقصد پر یقین رکھتی ہوں، مجھے کسی چیز کا جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں، لوگ صرف اتنا ہی سوچ سکتے ہیں جتنا وہ چاہتے ہیں‘۔
ارمینا خان نے مزید ایک اور ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز اپنا لیا، انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے تو برطانوی وزیراعظم بن کر نواز شریف کو نکالنا ہے یہاں سے، پھر انہیں آپ لوگوں کے حوالے کروں گی‘۔
Meinay tow U.K ka prime minister ban kay nawaz ko nikalna hai yahan sey. Aap logon kay hawalay karun gi. https://t.co/IygrUN2cnt
— Armeena (@ArmeenaRK) May 28, 2023