لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے مقابلہ حسن سال 2023ء میں اداکارہ علینا خان نے 'مس ٹرانس پاکستان' کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرنے پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی کمیونٹی کے سامنے مس ٹرانس پاکستان کا تاج پہنتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہوئی، یہ پلیٹ فارم ہماری آواز ہے جہاں سے ہم دنیا بھر میں اپنی نمائندگی کرتے ہیں۔
علینا خان کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا بہترین اور یادگار لمحہ ہے، مس ٹرانس پاکستان کا ٹائٹل جیت کر اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔