لاہور: (دنیا نیوز) معروف پاکستانی کامیڈین اور اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ جو سکون اور قلبی اطمینان مدینے میں ہے ویسا دنیا کے کسی کونے میں میسر نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دنیا کے 42 ممالک گھوم چکا ہوں، ہر جگہ جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں لیکن مدینہ سچ ہے، باب السلام اور جنت البقیع کا ذکر کروں تو آج بھی بلڈ پریشر گر جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب مدینے میں تھا تو ہر قدم پر ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میں کائنات کے مالک اور خالق کے فریم میں داخل ہو رہا ہوں، ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ میری سانس نکل جائے گی، میں دوبارہ اس منظر کو دیکھ نہیں سکوں گا، اس کے بعد میں کافی دیر بعد خود کو سنبھال پایا تھا۔