لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ماڈل اوراداکارہ حمیرا اصغر نے کہا کہ بد قسمتی سے سرجریزحسن کا عالمی معیار بن چکا ہے، فیشن انڈسٹری میں ایک عام چہرے والے ماڈل کو سرجریز کرانے کا ہی مشورہ دیا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر نے چہرے پر کی جانے والی سرجریرز اور ٹریٹمنٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن کی دنیا میں اب حسن کا معیار بدل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عام چہرے والی ماڈل کو بھی اپنے چہرے کے نقش کو نکھارنے کے لیے مختلف سرجریرز کا مشورہ دیا جاتا ہے کہ بوٹکس کروا لو ، یا آئی براوز کو لفٹ کروا لو ، ناک کی سرجری کروا لو وغیرہ وغیرہ ۔
یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ نے خواتین کو تعلقات بارے قیمتی مشورہ دے دیا
حمیرا کا کہنا تھا کہ بیوٹی کا یہ معیار ٹی وی کے لیے ضروری نہیں ہے بلکہ یہ فیشن کے برعکس ہے، حمیرا اصغر نے کہا کہ بد قسمتی سے حسن کے اب فیک معیار ہی ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
ایک خاص انداز کی ناک، چہرے کی بناوٹ کا ایک خاص انداز ہو ، یا ہونٹوں کا بوٹکس کر لیا جائے، انہوں نے کہا کہ چونکہ سب سرجری ہے یا یہ کہیں کہ پلاسٹک کہ سب کی شکلیں ایک جیسی نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر عالیہ نذیر انتقال کرگئیں
حمیرا نے کہا کہ انہوں نے جب اپنا کیریئر ماڈلنگ سے ٹی وی میں شفٹ کیا تو ان کو پھر یہ کہا جانے لگا کہ بالوں کو نیچرل کلر میں کریں ، اپنی جلد کا خیال رکھیں کیونکہ آپ جیسی ہیں ویسا ہی اچھا ہے۔