کنزہ ہاشمی کے لندن میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

Published On 16 June,2023 03:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی نے لندن میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔

اداکارہ کنزہ ہاشمی ان دنوں لندن میں موجود ہیں، جہاں وہ چھٹیوں کے دوران سیروسیاحت سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر لندن میں لی گئی اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنی چھٹیوں میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کنزہ ہاشمی کو اپنے اس ٹرپ پر بنا آستین سیاہ شرٹ اور جینز میں ملبوس دیکھا گیا جب کہ بکھرے سنہرے بالوں نے انکی خوبصورتی میں چار چاند لگا دئیے اور وہ انتہائی جاذب نظر دکھ رہی ہیں۔