ملائیکہ اروڑا کے آذربائیجان میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

Published On 15 July,2023 09:46 am

آذربائیجان: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا اپنی دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کیلئے ان دنوں آذربائیجان میں موجود ہیں، انہوں نے باکو سے اپنی خوبصورت تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

اس سفر میں ملائیکہ کے ساتھ دیگر دوستوں کے علاوہ ماڈل و اداکارہ ادیتی گوتریکر بھی ہیں، تصاویر شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ اروڑا نے کیپشن دیا کہ "باکو میں پہلا دن، میرے مطابق بہترین دن"۔

انہوں نے کئی تصاویر اپنی انسٹا گرام سٹوریز میں بھی شیئر کیں، وہ پارسیوں کی عبادت گاہ بھی گئی تھیں۔