سجل اور وہاج علی جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

Published On 13 July,2023 12:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار وہاج علی جلد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

حال ہی میں ایک اکانشا نامی ٹوئٹر صارف نے اداکار وہاج علی اوراداکارہ سجل علی کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کے آنے والے پروجیکٹ کے حوالے سے سوال کیا۔

صارف نے سوال کیا کہ "کسی کو اندازہ ہے کہ وہاج علی اور سجل علی کا پروجیکٹ کب ریلیز ہو رہا ہے؟ اس کے لیے بہت پرجوش ہوں"۔

سوال کے جواب میں اداکار وہاج علی نے لکھا کہ "بہت جلد"۔

خیال رہے کہ اداکار وہاج علی اور اداکارہ سجل علی جلد ہدایت کار کاشف نثار کے پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے جس کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے۔