(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حمائما ملک نے بھائی فیروز خان کی شادی ختم کروانے سے متعلق الزام پر سوشل میڈیا صارف کو ٹکا سا جواب دے دیا۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ نے اپنے بھائی فیروز خان کی سالگرہ کے موقع پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے فیروز کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔
پوسٹ پر فیروز خان کی شادی سے متعلق ایک صارف نے ان کی بہن اداکارہ حمائما ملک کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میری نندیں بھی ایسی ہی ہیں جو میاں بیوی کو ایک ساتھ وقت گزارنے نہیں دیتیں، ناکام شادی شدہ زندگی گزارنے والی خواتین صرف اپنے بھائیوں پر انحصار کرتی ہیں۔
حمائما ملک نے خود پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس کی دوست تھی نند نہیں وہ میری بہنوں کی طرح تھی، میرے بھائی کے بچوں کی ماں ہے، براہ کرم میرا موازنہ اپنی نندوں کے ساتھ نہ کریں۔