ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنی اہلیہ اداکارہ کیارا ایڈوانی کو اپنا سب سے قیمتی خزانہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا نے حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کو اپنا سب سے قیمتی خزانہ قرار دیا۔
تقریب کے دوران جب اداکار سے پوچھا گیا کہ کیا بالی ووڈ کی کوئی مشہور شخصیت ہے جسے وہ کسی گیم میں چیلنج کریں گے تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ دوبارہ میری بیوی، کیارا ‘، ہم گھر پر روز گیم کھیلتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ شادی میں ’ میں ‘ نہیں ہے بلکہ ’ ہم ‘ ہیں، ہم جیتتے ہیں اور یہی زندگی ہے۔
خیال رہے کہ سدھارتھ اگلی بار اپنی پہلی ویب سیریز ’ انڈین پولیس فورس ‘ میں نظر آئیں گے جس میں وہ ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں، اسے روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اس میں شلپا شیٹی بھی ہیں جبکہ کیارا کو آخری بار کارتک آریان کے ساتھ ’ ستیہ پریم کی کتھا ‘ میں دیکھا گیا جس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔