لاہور: (ویب ڈیسک) ماتھے پر’بندیا‘ ہاتھوں میں ’گجرے‘ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا، مداح تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
رئیس کی اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ’بہت کم بار ایسا ہوا ہے جب میں نے پروجیکٹ سننے کے بعد منٹوں میں ہاں کہہ دیا ہو، جب جاہ نور نے مجھے فون کیا اور اپنا وژن بتایا اور کہا کہ انکی والدہ (رانو) مجھے اس پروجیکٹ میں شامل کرنا چاہتی ہیں، میں نے مزید وقت ضائع کیے بغیر ہاں کردی۔’
ماہرہ نےپرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’میں جانتی تھی کہ مجھے اس کا حصہ بننا ہے۔جس میں کچھ پرانے اسکول کی پرانی یادیں اور کل، آج اور کل کا تصور شامل ہے’۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ’سیٹ پر ایک لمحے کےلئے ایسا محسوس ہوا کہ ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور کیمرے پر ایک دوسرے کے ساتھ لمحات کو یادگار بنا رہے ہیں‘۔
ماہرہ نے پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں جانتی تھی کہ مجھے اس کا حصہ بننا ہے جس میں کچھ پرانے سکول کی پرانی یادیں، کل، آج اور کل کا تصور شامل ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ’سیٹ پر ایک لمحے کے لئے ایسا محسوس ہوا کہ ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں اور کیمرے پر ایک دوسرے کے ساتھ لمحات کو یاد گار بنا رہے ہیں‘۔