سلمان خان کا ’ جوان ‘ کے ٹریلر پر دلچسپ رد عمل

Published On 12 July,2023 05:23 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار سلمان خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ جوان ‘ کے ٹریلر پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کر دیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر شیئر کیا تھا جس میں انہیں مختلف روپ میں دیکھا گیا اور ان کی مداحوں کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو خوب سراہا بھی کیا گیا۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں کون ہوں کون نہیں، جاننے کے لئے تیار ہیں؟‘ ۔

سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’ جوان ‘ کے ٹریلر پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’ پٹھان جوان بن گیا ‘، شاندار ٹریلر، بالکل پسند آیا ‘۔

سلمان کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ اس قسم کی فلم ہے جسے ہمیں صرف سینما گھروں میں دیکھنا چاہیے، میں یقینی طور پر اسے پہلے دن دیکھ رہا ہوں، مزہ آہ گیا واہ۔

یاد رہے کہ فلم ’ جوان ‘ 7 ستمبر کو بھارت سمیت مختلف ممالک میں ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز کی جائے گی۔