لیجنڈری امریکی گلوکار ٹونی بینیٹ 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Published On 22 July,2023 08:01 am

نیویارک : ( ویب ڈیسک ) امریکا کے لیجنڈری پاپ گلوکار ٹونی بینیٹ 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بینیٹ پبلکسٹ نے معروف امریکی گلوکار کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال اپنے آبائی شہر نیویارک میں ہوا، انہیں کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں تھی تاہم 2016 میں الزائمر کی کی تشخیص ہوئی تھی۔

آٹھ دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران بینیٹ نے لاکھوں ریکارڈز فروخت کیے اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت 20 گرامی جیتے۔

بینیٹ کے ترجمان کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ ٹونی آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے لیکن وہ اپنی موت سے کچھ روز قبل بھی اپنے پیانو پر اپنا پہلا ہٹ گانا ’’ بی کاز آف یو ‘‘ گا رہے تھے ‘۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹونی ہمارے دل میں تمہارے گانے ہمیشہ کے لیے محفوظ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ٹونی کو ایلٹن جان، کیرول کنگ اور ہلیری کلنٹن سمیت دیگر اہم شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔