پاکستانی اداکارہ عینی جعفری اب بالی وڈ میں قدم رکھنے کیلئے تیار

Published On 22 July,2023 02:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عینی جعفری اب بالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اداکارہ عینی جعفری جنہوں نے پاکستانی فلم بلُو ماہی، میں ہوں شاہد آفریدی سمیت پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا، اب برطانیہ میں بننے والی بالی وڈ کی نئی فلم کوک کا حصہ بن گئیں ہیں، بھارتی فلم ساز صارم مومن نے اس فلم کی ہدایات دیں اور اسے تحریر کیا ہے۔

عینی جعفری نے ایک نیوز ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا ہے کہ یہ فلم آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی، فلم کی عکس بندی برطانیہ کے شہر سٹروک آن ٹرینٹ میں کی گئی ہے۔

عینی جعفری کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہونی چاہیے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران کئی انڈین پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے مجھے کام کی پیش کش کی تاہم کئی وجوہات کی بنا پر پراجیکٹ مکمل نہ ہوسکے۔